• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

عمران خان کا نواز شریف سے ایک ماہ کیلئے استعفی کا مطالبہ

شائع August 23, 2014
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعظم نواز شریف ۔۔۔ فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعظم نواز شریف ۔۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ایک ماہ کے لیے مستعفی ہو جائیں اور اس دوران تحقیقات میں فیصلہ ہو جائے کہ حکومت جائز ہے یا اسے ختم ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ماہ کے لیے بھی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے ذریعے ہونے والی تحقیقات میں اگر ثابت ہو جائے کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو ہم اس حکومت کو تسلیم کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات میں یہ ثابت ہو جائے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو دوبارہ صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہیے۔

عمران خان نے اتوار کو ملک گیر دھرنوں کا علان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز ملک بھر میں دھرنوں سے خطاب کروں گا اور ملک سے باہر بھی تحریک انصاف کے کارکن احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم نواز شریف استعفی نہ دے دیں اس وقت تک پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا جاری رہے گا۔

عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں حقیقی جمہوریت ہے اس لیے وہاں کے غریب بچے کے لیے مفت تعلیم، صحت کی سہولیات اور عدالتی معاونت ملتی ہے۔

انہوں نے آصف علی زرداری کی نواز شریف سے ملاقات پر کہا کہ علی بابا اور 40چور کہنے والے آج اکٹھے ہو گئے، ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے آج جمہوریت بچانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں سب سے زیادہ سیاسی شعور رکھنے والے لوگ ہیں، وزیر اعظم سے استعفیٰ لے کر کراچی آ رہا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024