• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

خیبرایجنسی: نیٹو ٹینکر پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

شائع August 21, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد واقعہ کے بعد خاصہ دار فورسز کی نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی متعدد بار نیٹو افواج کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکروں کو نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اس تازہ ترین واقعے کی اب تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir Aug 21, 2014 08:37pm
خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔ طالبان ایک رستا ہوا ناسور ہیں اور اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں. بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں کیونکہ ۔ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ انتہا پسند و دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنے اور اپنا ملک تباہ کرنے اور اپنے لوگوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024