• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

آپریشن ضرب عضب: فضائی کارروائی میں 30 شدت پسند ہلاک

فائل فوٹو رائٹرز—۔
فائل فوٹو رائٹرز—۔

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقوں شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران پاک فوج کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید تیس مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ فورسز نے دہشت گردوں کے بارہ مبینہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی 12 گھنٹے کے اندر یہ دوسری کارروائی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ حملے میں 30 سے زائد دہشتتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی 9 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

کارروائی میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد میں موٹرسائیکلیں بھی تباہ کردی گئیں۔

عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ کے علاقے کوکی خیل میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تباہ کر دیے، جس کے نتیجے میں چھ مبینہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

نمائندے کے مطابق جیٹ طیاروں نے آج صبح شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بارہ مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ عسکریت پسندوں کے دس مبینہ ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکریت پسندوں کے پانچ ٹھکانے خیبر ایجنسی جبکہ سات ٹھکانے شمالی وزیرستان میں تباہ کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025