• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

افغانستان : ہلمند میں فورسز کے طالبان سے مذاکرات

شائع August 15, 2014
فوجی جنرل مذاکراتی عمل شروع ہونے کاکہہ رہےہیں جبکہ طالبان کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام میں شمولیت کی تردید کی جا رہی ہے۔۔ فائل فوٹو
فوجی جنرل مذاکراتی عمل شروع ہونے کاکہہ رہےہیں جبکہ طالبان کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام میں شمولیت کی تردید کی جا رہی ہے۔۔ فائل فوٹو

لشکر گاہ: افغانستان کے شمالی علاقوں میں کئی ماہ سے جاری رہنے والی لڑائی کے بعد صوبہ ہلمند کے اسپیشل سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر طالبان سے معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

افغانستان میں پیدا ہونے والی افیون کی آدھی مقدار کی صوبہ ہلمند میں پیداوار ہوتی ہے اس کے مختلف حصوں پر طالبان اور منشیات فروشوں کا کنٹرول ہے۔

کئی سال تک جاری رہنے والی جنگ میں سیکڑوں امریکی اور برطانوی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں رواں سال کے آخرمیں غیر ملکی افواج افغانستان سے انخلا کر رہی ہیں جبکہ ملک کی سیکیورٹی مرحلہ وار افغان سیکیورٹی فورسز کے سپرد کی جا رہی ہے۔

افغان اسپیشل فورسز کی کمانڈر جنرل اسد اللہ شہرزاد کا کہنا ہے کہ طالبان اور قبائلی عمائدین سے میرے رابطوں کے باعث ہم پہلے ہی مذاکراتی عمل کا آغاز کر چکے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں ضلع سنگین میں کیے جانے والے اقدامات کی نشاندہی کی۔

جنرل اسد اللہ شہرزاد کا کہنا تھا کہ سنگین کی سیکیورٹی اب بہتر ہو چکی ہے مگر پر امن صوبے کے لیے ہمیں مزید وقت درکار ہو گا۔

انہوں نے مذاکرات کے حوالے لیے مزید کسی قسم کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کسی بھی قسم کے مذاکراتی عمل کے تردید کی ہے۔

قاری یوسف احمدی کا کہنا تھا کہ طالبان کسی بھی مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ہلمند میں جاری رہنے والی لڑائی کے بعد افغانستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں، جہاں پر غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد دوبارہ طالبان کے برسر اقتدار آنے کی کوشش کر سکتے ہیں جو ایک اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں، طالبان 1996 سے 2001 برسر اقتدار رہ چکے ہیں۔

جون کے مہینے میں 800 سے زائد طالبان جنگجو مختلف سرکاری دفاتر پر حملوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ سیکیورٹ فورسز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جون میں ہلمند میں 400 طالبان ہلاک کیے ہیں۔

ہلمند سمیت تین جنوبی صوبوں کے ڈپٹی کمانڈر جنرل غلام فاروق پروانی کا کہنا ہے کہ فورسز طالبان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی البتہ انہوں نے مذاکراتی عمل کی بھی تردید نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024