• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان کو مارچ سے نہیں روکنا چاہیٔے: خورشید شاہ

شائع August 14, 2014
پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ۔ —. فائل فوٹو
پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا تھا کہ عمران خان اور ان کی پاکستان تحریک انصاف اپنے احتجاجی مارچ کے ارادے پر عملدرآمد نہیں کرسکتی، تاہم حکومت کو چاہیٔے کہ وہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے اس لیے کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نےمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب قوم سے خطاب میں سپریم کورٹ کے کمیشن کااعلان کرکے نوازشریف نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈزون کے سوا مجھے کہیں کنٹینرز نظر نہیں آئے۔

خورشید شاہ نے کہا عمران خان اور قادری کے مطالبے میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مارچ سے نہیں روکنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکنوکریٹس حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

sanaullah hashmi Aug 14, 2014 09:16pm
well says
sanaullah hashmi Aug 14, 2014 09:17pm
good

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024