• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

سعودی عرب: ویلنٹائن ڈے منانے پر آٹھ ہزار کوڑوں کی سزا

شائع August 13, 2014
سعودی عرب کی مذہبی پولیس کے شرکاء ایک اجلاس کے دوران۔ —. فائل فوٹو
سعودی عرب کی مذہبی پولیس کے شرکاء ایک اجلاس کے دوران۔ —. فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب کی ایک اپیلٹ عدالت نے ویلنٹائن ڈے کی مخلوط تقریب منعقد کرنے پر پانچ افراد کو فوجداری عدالت سے سنائی جانے والی 39 سال قید اور آٹھ ہزار کوڑوں کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تین فوجیوں سمیت پانچ مردوں اور چھ خواتین کو محکمہ مذہبی پولیس نے رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک مخلوط تقریب منعقد کرنے کے الزام کے تحت حراست میں لیا تھا۔

پانچ ملزمان کےخلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے جرم کی سنگینی کے پیش نظر ملزمان کو کوڑوں اور قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

ملزمان نے فوجداری عدالت کا فیصلہ اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ گزشتہ روز اپیل کورٹ نے بھی اپنا فیصلہ سناتے ہوئے فوجداری عدالت کی سزا برقرار رکھی۔

عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق پہلے درجے کے مجرم کو پانچ سال قید اور سر عام ایک ہزار کوڑوں کی سزا کا حکم دیا۔

مجرم قرار پانے والوں کو دس بار ایک ایک سو کوڑے مارے جائیں گے۔ دوسرے اور تیسرے ملزم کو سات سات سال قید اور پندرہ، پندرہ سو کوڑوں کی سزا پندرہ مرتبہ جبکہ چوتھے اور پانچویں ملزم کو 10 سال قید اور دو، دو ہزار کوڑوں کی سزا کے ساتھ رہائی کے بعد پانچ سال تک بیرون ملک سفر پابندی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Nadir Aug 14, 2014 12:35am
Tears rolling down my face for such a strictest punishment.
mahmood Sultan Aug 14, 2014 10:01am
اندھی تقلید ہمارا مقدر ہے اور سیاست کے میلے میں جمہوری مداری بھرے پڑے ہیں-

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024