• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm

پاک ایران سرحد کے قریب کشتی کو حادثہ

شائع August 11, 2014
فائل فوٹو رائٹرز—۔
فائل فوٹو رائٹرز—۔

گوادر: بلوچستان کے علاقے جیونی سے ایران کی طرف جانے والی ایک کشتی حادثے کا شکار ہوکر بحیرہ عرب میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے گیارہ مسافر ڈوب گئے۔

لیویز کے ایک افسر بالاچ گچکی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی جیونی سے ایرانی سرحد کی طرف رواں دواں تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔

بالاچ کے مطابق ڈوبنے والے چار افراد کی لاشیں بحیرہ عرب سے نکالی جا چکی ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے، جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والوں کو سمندر میں تلاش کر رہے ہیں۔

بالاچ گچکی نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا کہ کشتی بہت زیادہ بوجھ کی وجہ سے ڈوبی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بدقسمت مسافر غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ ہزاروں پاکستانی غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد پار کرنے کی کوششوں کے دوران پکڑ لیے جاتے ہیں اور ایرانی حکام روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر ایران کی حدود میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرتی رہتی ہے۔

زیادہ تر پاکستانی غربت اور بیروزگاری سے مجبور ہو کر ملازمت کی تلاش میں غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستانی اکثر اوقات ایران کے صحراؤں اور ترکی کے راستے غیر قانونی طور پر یونان پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، جن میں سے بہت کم ہی اپنی منزل تک پہنچ پاتے ہیں اور اکثر کو ایران یا ترکی میں ہی گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024