• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آپریشن 'ضرب عضب' دوسرے مرحلے میں داخل

شائع August 8, 2014 اپ ڈیٹ August 9, 2014
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر—۔
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر—۔

شمالی وزیرستان : صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق عیدک کے علاقے میں رہنے والے قبائلیوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے، جس کے بعد دو تین روز میں تیس ہزار نئے آئی ڈی پیز کی بنوں آمد کا امکان ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت ریاست و سرحدی امور طارق حیات نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطاب عیدک میں بھی شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ مقامی افراد عیدک کو چھوڑ کر بنوں منتقل ہو جائیں۔

اس اعلان کے بعد اگلے چند روز میں تیس ہزار نئے آئی ڈی پیز بنوں آئیں گے، جن کی رجسٹریشن کے لیے سیدگی کے مقام پر کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024