• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حکومتی رویہ 'روم جل رہا تھا، نیرو سو رہا تھا' کے مترادف، سراج الحق

شائع August 5, 2014
امیر جماعت اسلامی سراج الحق—۔فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی سراج الحق—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو جاگنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے اسلام آباد کی صورتحال کو قدیم روم کی تباہی سے پہلے کی صورتحال جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی صورتحال تو یہ ہے "روم جل رہا تھا، نیرو سو رہا تھا"۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ نہ کرنے والے حکمرانوں کو حکومت کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی حکمرانی صرف اپنے گھروں تک محدود ہوگئی ہے اور انہیں اپنے غاروں سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ جمہوریت بچانے کیلئے لچک کا مظاہرہ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024