• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاہور: شوہر نے بیوی کو تیزاب سے جلا دیا

شائع August 2, 2014
فوٹو سید علی شاہ—۔
فوٹو سید علی شاہ—۔

لاہور: لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بیگم کوٹ کی رہائشی اٹھارہ سالہ حسینہ بی بی نے چھ ماہ قبل گھر سے بھاگ کر قدیر نامی شخص سے شادی کی تھی۔

شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے بعد حسینہ بی بی اپنے میکے آگئی، جب اُس کا شوہر اُسے لینے کے لیے آیا تو حسینہ بی بی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا، جس پر طیش میں آکر ملزم قدیر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں میؤ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ خاتون کے جسم کا بیس فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

پولیس نے ملزم قدیر کی تلاش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے پورے ملک میں خواتین کو تیزاب سے جلانے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

جمعے کو بھی صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں نامعلوم افراد نے دو خواتین پر تیزاب پھینک کر انہیں جھلسا دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024