• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

قبائلی عوام حکمرانوں سے زیادہ محب وطن ہیں: سراج الحق

شائع July 26, 2014
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق—۔فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق—۔فائل فوٹو

پشاور: جماعت اسلامی کے امیر اور خیبر پختونخواہ کے سینیئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں آج بھی مشرف دور کی پالیسیاں چل رہی ہیں اور قبائلی عوام حکمرانوں سے زیادہ محب وطن ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پشاور کے مرکز اسلامی میں شمالی وزیرستان کے متاثرین میں عید پیکیج کی تقسیم کے موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ متاثرین کو امداد کے لیے قطاروں میں کھڑا کرنے کی بجائے باعزت طریقے سے اُن کی گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے تعاون کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا اور وہ ہی سرحدوں کے حقیقی محافظ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے اور ان کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

سراج الحق کے مطابق قبائلی نوجوانوں کے چہروں پر غصے کے آثار نمایاں ہیں، اور وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ انہیں کیوں بے گھر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائل میں بدامنی کی وجہ پرویز مشرف کی غلط پالیسیاں ہیں اورآج بھی ملک میں وہی پالیساں جاری ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ان پالیسیوں کا خاتمہ کریں اور خارجی و داخلی پالیسیوں کا ازسرِنو تعین کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ وہ وزیرستان اور فلسطین کے لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالا جائےاور حکمران بھی فلسطینوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی مہم شروع کرنے اور عملی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

kamran Jul 27, 2014 09:52am
aap log video laga kar news ke sath bohat acha karte hain

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024