• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دلیپ کمار کا آبائی مکان اب محفوظ یادگار

شائع July 26, 2014
دلیپ کمار کا پشاور میں آبائی گھر۔ —. آئی این پی فائل فوٹو
دلیپ کمار کا پشاور میں آبائی گھر۔ —. آئی این پی فائل فوٹو

پشاور: پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے قریب واقع لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کو 'محفوظ یادگار' قرار دے دیا گیا۔

محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر وں کے ڈائریکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ جمعہ کو 1997 کے اینٹی کوئٹی ایکٹ کے تحت محفوظ یادگار کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

دلیپ کمار دسمبر،1922 میں اس مکان میں پیدا ہوئے اور اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی منتقل ہونے سے پہلے بارہ سال تک یہاں مقیم رہے۔

اس مکان کو محفوظ کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن پہلا قدم ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 1998 میں مشہور اداکار کو نشان امتیاز کے اعزاز سے نوازا اور حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے آبائی مکان کو'قومی اثاثہ' قرار دیا تھا۔

اس مکان کو مالکان سے حاصل کرنے کی کوششوں کا آغاز عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی حکومت نے کیا تھا۔

تاہم، کچھ ہی مہینوں میں ملکیت کے کئی دعوے دار سامنے آنے کے بعد محکمہ صوبائی ثقافت نے فروری 2012 میں مکان خریدنے کا منصوبہ روک دیا۔

خستہ حالی کا شکار یہ مکان قصہ خوانی بازار کے قریب محلہ خداداد کی ایک تنگ گلی میں واقع ہے اور کافی عرصے سے اسے گودام کے طور پر استعمال کئے جانے کی وجہ سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

تاہم ، اب محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد اس مکان کونا تو گرا یا اور بیچا جا سکتا ہے ، اور نہ ہی کاروبای مقاصد کے لیے اس میں تبدیلیاں ممکن ہیں۔

ڈاکٹر صمد نے بتایا کہ حکومت اگلے قدم میں مکان کو محفوظ بنانے کے بعد، اسے ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کر گی اور پھر اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت 1895 کے زمین کی خریداری ایکٹ کے تحت مناسب دام طے کرنے کے بعد تقریباً سو سال پرانے اس مکان کو حاصل کر سکے گی۔

دلیپ کمار اور ان کے اہل خانہ اسی سال پہلے انڈیا چلے گئے تھے اور یہ آبائی مکان شایدان کے اور پشاور کے درمیان آخری تعلق رہ گیا ہے۔

یاد رہے کہ بولی وڈ اداکار راج کمار کا آبائی مکان میں پشاور میں ہی واقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024