• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افتخار چوہدری ن لیگ کے 'اوپننگ بیٹسمین' قرار

شائع July 24, 2014
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری فائل فوٹو۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کا اوپننگ بیٹسمین قراردیا ہے۔

شیری مزاری کی جانب سے یہ الزام سابق چیف جسٹس کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 20 ارب روپے کے ہتک عزت کا نوٹس بجوائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ عمران خان مسلسل عدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں۔

جمعرات کو جاری بیان میں شیریں مزاری نے نوٹس کو ایک موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت سابق چیف جسٹس اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے کے موقع کا خیر مقدم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف چودہ اگست کو آزادی مارچ کے ذریعے، عام انتخابات میں ہونے والی وسیع دھاندلی کو بے نقاب کرکے جموریت کی بحالی اور مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو بجھوایا گیا قانونی نوٹس ابھی وصول نہیں ہوا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزاری نے اعادہ کیا کہ ان کی جماعت، حکمران جماعت کے تمام تر 'ہتھکنڈوں' کے باوجود چودہ اگست کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024