• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نائیجریا: دو دھماکوں میں 25 افراد ہلاک

شائع July 23, 2014
فوجی حکام شمالی نائیجریا کے شہر کدونا میں ہونے والے دھماکے کے مقام پر موجود ہیں، اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
فوجی حکام شمالی نائیجریا کے شہر کدونا میں ہونے والے دھماکے کے مقام پر موجود ہیں، اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

کانو: شمالی نائجیریا کے شہر کدونا میں دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایک خود کش دھماکے میں عوامی سطح پر مذہبی انتہا پسندوں پر تنقید کرنے والے ممتاز عالم دھرو بوچی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

شہر کے مرکز کے قریب سڑک پر خود کش حملے میں بوکو حرام کے ملوث ہونے کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

تاہم رواں سال بوکو حرام کے حملوں میں اب تک 2,000 افراد مارے جا چکے ہیں۔

دو گھنٹے بعد دوسرا دھماکا کدونا کے مضافات میں پر ہجوم علاقے میں ہوا، دوسرا دھماکا عالم کے قافلے پر خود کش حملے سے کچھ کلو میٹر دوری پر ہوا۔

پولیس، ابھی پہلے دھماکے کی تحقیقات نہیں کر پائی تھی کہ دوسرا دھماکا ہو گیا، جس سے کدونا شہر لرز گیا۔

بوکو حرام نے شمالی نائیجریا میں کئی علماء کے قتل کا دعوٰی کیا ہے، بوکو حرام نے پہلے بھی نائیجریا کے دو طاقتور اسلامی رہنماؤں کو بھی قتل کرنے کو کوشش کی تھی، تاہم حملے ناکام رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024