• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جرمنی فٹ بال ورلڈ کپ کا فاتح

شائع July 14, 2014
جرمنی کے ماریو گوئٹز کا گول کرنے کے بعد ایک انداز۔ —اے ایف پی فوٹو
جرمنی کے ماریو گوئٹز کا گول کرنے کے بعد ایک انداز۔ —اے ایف پی فوٹو
فاتح ٹیم ورلڈ کپ کے ساتھ۔ —اے ایف پی
فاتح ٹیم ورلڈ کپ کے ساتھ۔ —اے ایف پی

ریوڈی جنیرو: ماریو گوئٹز نے ایکسٹرا ٹائم میں خوبصورت گول کر کے جرمنی کا چوبیس سال سے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا کر دیا۔

جرمنی جنوبی امریکا میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے والی پہلی یورپین ٹیم ہے۔

بائرن میونخ کے سٹار گوئٹز نے اتوار کو ریو ڈی جنیرو کے مشہور ماراکانا سٹیڈیم میں 74738 تماشائیوں کے سامنے میچ کے113 ویں منٹ میں بلاخر ارجنٹینا کی مزاحمت توڑ ڈالی۔

ایکسٹر ٹائم میں میدان میں اترنے والے میروسلاو کلوز کے متبادل بائیس سالہ مڈ فیلڈرکے اس گول کی بدولت آٹھواں فائنل کھیلنے والے جرمنی کو تاریخ میں چوتھی مرتبہ یہ ٹائٹل ملا۔

ان کے گول نے 2010 ورلڈ کپ فائنل کی یاد تازہ کر دی جب سپین کے مڈ فیلڈر آندریس انیستانے بالکل اسی طرح ایکسٹرا ٹائم میں گول کر کے اپنی ٹیم کو نیدر لینڈز کے خلاف ایک – صفر سے جتایا تھا۔

یاد رہے کہ جرمنی نے آخری مرتبہ 1996 میں کوئی بڑا ٹائٹل یورپیئن چیمپئن شپ اپنے نام کیا تھا۔

جرمنی نے 2002 میں برازیل سے ورلڈ کپ فائنل جبکہ 2010اور 2006 کے سیمی فائلز میں شکست کھائی تھی۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں میسی جگمگا نہ سکے۔ انہیں دوسرے ہاف کے ابتدا میں گول سکور کرنے کا ایک اچھا موقع ملا لیکن وہ گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔

جرمنی کے دفاعی کھلاڑیوں میں گھرے میسی میچ کے دوران اکا دکا موقع پر ہی مخالف ٹیم کے لیے خطرہ نظر آئے۔

واحد گول ہونے تک تخلیقی حملوں کے بجائے انتہائی اعلی درجے کے دفاعی کھیل دیکھنے کو ملا، جہاں دونوں ٹیموں کو ہی اچھے مواقع ملے۔

تبصرے (2) بند ہیں

shahbaz Jul 14, 2014 05:19am
Masha allah and Subhan allah Allah tallah ne iney jeeta dya kaash pakistan bhi football khelti
خرم مراد Jul 14, 2014 08:37am
شکر ہے فٹ بال ورلڈ کپ اختتام کو پہنچا. اب شایئد مسلم امہ غزہ کے بارے میں بھی کچھ سوچ لے.

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024