• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

انڈیا کے خلاف انگلینڈ نے ریکارڈ بنا ڈالا

شائع July 12, 2014
ٖفوٹو رائٹرز
ٖفوٹو رائٹرز

ناٹنگھم: انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن نے دسویں وکٹ کے لیے 198 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جو روٹ اور جیمز اینڈرسن نے ہندوستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل گزشتہ سال آسٹریلیا کے فل ہیوز اور ایشٹن ایگار نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آخری وکٹ کے لیے 163 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں ہندوستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے چوتھے روز انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن نے ڈٹ کر ہندوستانی باؤلرز کا مقابلہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آخری وکٹ میں بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ توڑ ا۔

واضح رہے کہ 298 رنز پر انگلینڈ کے 9کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے اور انڈیا کو 159 رنز کی برتری حاصل تھی، جیمز انڈرسن اور جوروٹ کی شاندار شراکت کے باعث انگلینڈ کو پہلی اننگز میں برتری حاصل ہوئی۔

ایک سو 98 رنز کی شراکت میں 11ویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی جیمز اینڈرسن 81 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ جو روٹ 154 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میچ میں آخری نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اینڈرسن نے ہندوستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کے چوتھے روز 81 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اینڈرسن نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بھی مکمل کی، 81 رنز بنانے کے بعد وہ 11ویں نمبر پر انگلینڈ کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انڈیا نے 457رنز بنائے ہیں جس کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 496 رنز بنا کر معمولی برتری حاصل کر لی ہے، انڈیا نے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایک کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kalimallah Sangrasi Jul 13, 2014 03:34am
Gerat english team.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024