• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے ایچ ای سی کی مہم شروع

شائع July 9, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

پشاور: ہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک کی تمام سرکاری اور نجی جامعات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے فنڈز اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

اس تناظر میں خیبر پختونخوا کی سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز کی ایک میٹنگ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی سربراہی میں پشاور میں واقع ایچ ای سی کے ریجنل سینٹر میں منعقد ہوئی۔

ہائر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی اور صوبہ خیبر پختونخوا کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ مسز فرح حمید خان بھی موقع پر موجود تھیں۔

ایچ ای سی کے چیئرمین نے بتایا کہ پاکستان بھر کی جامعات سے عطیات اکٹھا کرنے کی غرض سے ایک اکاؤنٹ کھولا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اپنے تمام ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ اُس اکاؤنٹ میں جمع کروا کر آغاز کر رہی ہے۔

اس موقع پر دو کمیٹیوں کی تشکیل کی تجویز بھی دی گئی۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے وائس چانسلر محمد ابراہیم خٹک کی سربراہی میں قائم کی گئی پہلی کمیٹی کا کام اپنی تجازویز ٹاسک فورس کمیٹی کوپیش کرنا ہوگا۔

یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، پشاور کے وائس چانسلر انجینئر امتیاز گیلانی کی سربراہی میں قائم کی گئی ٹاسک فورس کمیٹی کا کام فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کھولے گئے اکاؤنٹ کی معاملات کی دیکھ بھال کے ساتھ آڈٹ کی تفصیلات فراہم کرنا بھی ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ کمیٹیوں کوتعلیم، صحت اور انتظامی معاملات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعات کو آئی ڈی پیز کی مدد کے لیے متحرک کرنے کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں کمیٹیاں جلد از جلد اپنا کام شروع کر کے خیبر پختونخوا حکومت اور ایچ ای سی کو اپنی تجاویز پیش کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024