• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکار ہوں : حمیمہ ملک

شائع July 8, 2014
حمیمہ ملک—۔فوٹو بشکریہ شامین خان
حمیمہ ملک—۔فوٹو بشکریہ شامین خان

پاکستانی ایکٹر اور ماڈل حمیمہ ملک نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکار ہیں۔

ٹا ئمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں حمیمہ کا کہنا تھا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں، اپنے بَل بوتے پر ہیں اور انھیں کبھی زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی

حمیمہ کے مطابق مواقع خود چل کر اُن کے پاس آتے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ جب پاکستان کی ٹاپ ماڈل بنیں، اُس وقت اُن کی عمر صرف چودہ برس تھی اور اُس وقت سے لے کر اب تک وہ مشہور برانڈز کے لیے کام کر رہی ہیں۔

بائیس سال کی عمر میں انھیں شعیب منصور کی فلم 'بول' مں کام کرنے کی آفر ہوئی، جو پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فلم ٹہری۔

شعیب منصور اس سے قبل فلم 'خدا کے لیے' بھی بنا چکے ہیں، اُن کی دونوں فلموں نے مقبولیت اور شہرت کے نئے ریکارڈز قائم کیے ۔

حمیمہ ملک کوفلم 'بول' میں اپنے کردار کی وجہ سے کئی ممالک میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا اور آخر کار لندن ایشین فلم فیسٹیول میں بھی انھوں نے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

حمیمہ کے مطابق اُن کے کراچی، دبئی اور لندن میں گھر ہیں لیکن وہ زیادہ تر دبئی میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں۔

اپنی شادی کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حمیمہ کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کے لیے ایسی صورتحال سے نمٹنا بہت مشکل ہوتا ہے، خاص کر اُس صورت میں جبکہ حمیمہ کا رجحان مکمل طور پر اپنے کام کی طرف تھا۔

بولی وڈ اداکاروں امیتابھ بچن اور مادھوری ڈکشت کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے حمیمہ کا کہنا تھا کہ وہ امیتابھ کی اداکاری دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بولی وڈ کو مادھوری ڈکشت جیسا پیکج دوبارہ کبھی نہیں مل سکتا۔

تبصرے (1) بند ہیں

kashif naveed Jul 09, 2014 10:59am
میں اتنا ھی کھوں گا بی بی کۂ 14 سال کی عمر میں ٹاپ ماڈل، کچھ زیادۂ جھوٹ نھی ھو گیا-

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024