• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

آپریشن ضرب عضب: نقلِ مکانی کرنے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ ہوگئی

شائع July 8, 2014
پشاور میں آج دوسرے روز بھی نقلِ مکانی کرنے والے افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔—فوٹو اے ایف پی۔۔
پشاور میں آج دوسرے روز بھی نقلِ مکانی کرنے والے افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔—فوٹو اے ایف پی۔۔

پشاور: فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( ایف ڈی ایم اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقلِ مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی تعداد اب آٹھ لاکھ ہوچکی ہے۔

ایف ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اب تک سات لاکھ ستاسی ہزار آٹھ سو اٹھاسی افراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔

حکام کے مطابق ان افراد میں 62 ہزار چار سو ترانوے خاندان شامل ہیں۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج دوسرے روز بھی متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

رجسٹریشن کے دوسرے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ اور تحصیل دتہ خیل سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے کوائف اکھٹے کیے جارہے ہیں جن کی تصدیق کے بعد رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔


مزید پڑھیں: پشاور میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن شروع


واضح رہے کہ گزشتہ روز متاثرین کی رجسٹریشن کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی اور پولیس اہلکاروں اور متاثرین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ مہینے شروع ہونے والے فوجی آپریشن ضربِ عضب کے بعد سے متاثرہ بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موجود ہے۔


مزید پڑھیں: پانچ لاکھ 75 ہزار آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن


اس کے علاوہ متاثرین کی بنوں کے مراکز میں بھی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025