• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ورلڈ کپ: ارجنٹینا 24 سال بعد سیمی فائنل میں

شائع July 5, 2014 اپ ڈیٹ July 6, 2014
ارجنٹائن کے اسٹرائیکر نے ابتدائی آٹھ منٹ میں ہی گول کر دیا تھا۔۔۔۔فوٹو ۔۔اے ایف پی
ارجنٹائن کے اسٹرائیکر نے ابتدائی آٹھ منٹ میں ہی گول کر دیا تھا۔۔۔۔فوٹو ۔۔اے ایف پی

برازیلیا : فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے بیلجیئم کو 1-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

برازیل کے شہر برازیلیا میں ہونے والے میچ میں ارجنٹینا کے اسٹرائیکر گونزالو ہیگوین نے پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں ہی گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلوا دی تھی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

بیلجیئم کی جانب سے متعدد بار ارجنٹینا کے گول پر حملے کیے گئے مگر انہیں ایک بار بھی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

کھیل کے آخری لمحات میں بیلجیئم کو ایک شاندار موقع ملا مگر وہ اس موقع سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔

یہ 24 سال میں پہلا موقع ہے جب ارجنٹینا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل 1990 میں میراڈونا کی ٹیم نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ ہالینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے چوتھے کوارٹر فائنل میچ کے فاتح سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024