• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فٹ بال ورلڈ کپ : فرانس کو شکست،جرمنی سیمی فائنل میں

شائع July 4, 2014
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

ریو ڈی جنیرو : برازیل میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے فرانس کو 0-1 شکست دے دی۔

جرمنی نے ورلڈکپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر 13ویں مرتبہ اور مسلسل چوتھی بار سیمی فائنل میں پہنچنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

برازیلین دارلحکومت میں ہونے والے اس کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم جرمنی نے کھیل کے 13 ویں منٹ میں میٹس ہملز نے ہیڈر کے ذریعے برتری حاصل کی جو کہ اختتام تک برقرار رہی۔

ابتداء میں فرانس کی جانب سے جرمنی پر زبردست حملے کیے گئے مگر جرمنی کی جانب سے گول کے بعد فرانس کسی حد تک دفاعی پوزیشن پر چلا گیا۔

دوسری جانب جرمنی نے جارحانہ کھیل جاری رکھا، میچ کے اختتامی وقت کے قریب آتے ہی فرانس کو ایک گول کا اچھا موقع ملا تاہم فارورڈ کریم بینزما کی لگائی گئی کک کو جرمن گول کیپر روکنے میں کامیاب رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024