• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: کوریئر کمپنی کے دفتر پر بم حملہ

شائع June 28, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

کراچی: ملیر سٹی کے علاقے میں قائم ایک نجی کوریئر کمپنی کے دفتر کو آج علی الصبح نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بعض نامعلوم افراد کوریئر کمپنی کے دفتر پر دھماکا خیز مواد پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں دفتر کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد جائے واردات پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں پہنچیں، بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے شواہد اکھٹا کیے، ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے لیے ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دھماکے کے لیے ایک کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024