کرکٹر شعیب اختر کی ہری پور میں شادی

شائع June 25, 2014 اپ ڈیٹ June 26, 2014
--- فوٹو یاورعباس
--- فوٹو یاورعباس

ہری پور: پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کے نکاح کی سادہ سی تقریب ہری پور میں منعقد ہوئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مولانا قاسم طیب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شعیب اختر کا نکاح پڑھایا جبکہ حق مہر پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شعیب اختر اپنی دلہن کے ہمراہ ہری پور سے روانہ ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں نکاح کی تقریب مقرر ہوئی جس میں شعیب اختر اور ان کے عزیز و اقارب موجود تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جس لڑکی سے نکاح ہوا ہے اس کی عمر تقریباً 20 سال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب انتہائی سادہ انداز میں منعقد کی گئی، جس میں کسی قسم کی رسومات ادا نہیں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس دن نکاح ہوا اسی دن رخصتی بھی کردی گئی تھی۔

دوسری جانب شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر نے بھی راول پنڈی ایکسپریس کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

شاہد کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کی شادی تئیس جون کو ہوئی تھی جبکہ ان کا ولیمہ دبئی سے واپسی پر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ شادی والدین کی مرضی سے ہوئی جس پر دونوں خاندان خوش ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

shahzad Jun 25, 2014 10:35pm
well done shoaib proud of you ...... like this kind of simple man
khurshid khawaja Jun 27, 2014 09:45pm
Tahir ul Qadri kuch be nahe kar saktay. Dawn news ko humary kashmir ke azadi ke bath be karny chiay. Thanks.

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025