• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ضرب عضب: 12 'دہشت گردوں' نے ہتھیار ڈال دیئے

شائع June 25, 2014
پی پی آئی فائل فوٹو
پی پی آئی فائل فوٹو

اسلام آباد/ پشاور : شمالی وزیر ستان میں 12 مشتبہ عسکریت پسندوں نے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں جبکہ تازہ فضائی کارروائیوں میں 13 عسکریت پسند ہلاک اور ان کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور میرعلی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 'دہشتگردوں' کے پانچ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے جبکہ '13 دہشت گردوں' کو ہلاک کیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران بارہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کیلئے پچاس کروڑ روپے کی رقم جاری کردی ہے جس کے بعد وفاق کی طرف سے جاری رقم ایک ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جن میں صرف ڈھائی سو خاندان حکومت کی طرف سے آئی ڈی پیز کیلئے قائم واحد کیمپ بکا خیل میں رہائش پذیر ہیں جبکہ باقی خاندان بنوں، کرک، کوہاٹ، لکی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کرائے کے مکانوں اور اپنے رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں۔


آرمی چیف


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے نئے تعمیر کی گئی ورکشاپ کا دورہ کیا اور مرمت کیے گئے ہیلی کاپٹرز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے انجئینرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو سینٹ پیٹرز برگ ایوی ایشن ریپئر کمپنی کے تعاون سے ورکشاپ کی تعمیر پر مبارک باد دی۔

آرمی چیف نے ٹیم کو سراہا جن کی کاوش سے اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کر لی گئی ہے، انہوں نے آرمی ایوی ایشن کے شعبے میں آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری اور خود انحصاری پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024