• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملک بھر میں45 ہزار سے زائد افغان سمز بلاک

شائع June 24, 2014
File Photo
File Photo

اسلام اباد: پاکستان میں کام کرنے والے موبائل فون آپریٹرز نے 45 ہزار سے زائد افغان موبائل فون سمز بلاک کردیں ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 افغان موبائل فون کمپنیوں کی سمز پاکستان میں بند کی گئی ہیں جس کے بعد آپریٹرز نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اس حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے۔

پی ٹی اے نے گزشتہ روز موبائل فون آپریٹرز کو سمیں بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ پی ٹی اے کے احکامات پر افغان موبائل فون سمز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے 21 جون کوپی ٹی اے کو ملک میں افغان سمز بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں استعمال کے باعث سمز کو بند کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے بھی وزیراعظم کو افغان سمز بند کروانے کی سفارش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024