• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملائیشیا: غیر مسلم لفظ 'اللہ' استعمال نہیں کر سکتے

شائع June 23, 2014
ایک مسلمان کوالا لمپور کی پتراجایا عدالت کے باہر کھڑا ہے—.۔فوٹو رائٹرز
ایک مسلمان کوالا لمپور کی پتراجایا عدالت کے باہر کھڑا ہے—.۔فوٹو رائٹرز
ایک مسلمان خاتون مذہبی کتابچہ لیے ملائیشین  عدالت کے باہر فیصلے کے انتظار میں کھڑی ہیں —.فوٹو اے ایف پی
ایک مسلمان خاتون مذہبی کتابچہ لیے ملائیشین عدالت کے باہر فیصلے کے انتظار میں کھڑی ہیں —.فوٹو اے ایف پی

کوالالمپور: ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے لفظ 'اللہ' کو 'گاڈ' کی بجائے استعمال کرنے کے حوالے سے دائر کی گئی رومن کیتھولک چرچ کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

رومن کیتھولک چرچ کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے غیر مسلموں پر اس لفظ کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے، جو غیر قانونی ہے۔

پیر کو ملائیشیا کی وفاقی عدالت نے دورانِ سماعت یہ فیصلہ سنایا کہ چرچ کے اخبار کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ وہ ایک زیریں عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے، جس میں چرچ کو اُس کے مالے زبان میں جاری ہونے والے ہفت روزہ اخبار میں لفظ 'اللہ' کے استعمال سے روکا گیا تھا۔

سات رکنی ججوں پر مشتمل بینچ میں سے چار ججوں نے اس فیصلے پراتفاقِ رائے کیا۔

کیتھولک چرچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت اقلیتوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

چرچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ لفظ 'اللہ' صرف مسمانوں کے لیے مخصوص ہے اور دوسرے مذاہب کی جانب سے اس کا استعمال مسلمانوں کو اُلجھا نے کا باعث بن سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024