• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عراق کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت قبول نہیں، خامنائی

شائع June 22, 2014 اپ ڈیٹ June 23, 2014
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی ، فوٹو،اے پی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی ، فوٹو،اے پی

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے عراق میں امریکی مداخلت کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر عراق کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت قبول نہیں۔

وہ اتوار کو عدالتی افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایرانی جوڈیشری کے سربراہ صادق عمولی لاریجانی بھی شریک تھے۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ عراقی حکومت، عوام اور سیاسی قیادت بحران اور پرتشدد حالات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عراق کے اندرونی معاملات میں امریکہ کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ایران ایسی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اور وہاں کے لوگ متحد ہو چکے ہیں، یہ بات امریکہ کو پسند نہیں اس لئے امریکہ عراقی عوام کو تقسیم کرنے اور ان کے جمہوریت کی جانب سفر کو روکنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں شیعہ اور سنی فرقوں کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ وہاں پر چند شدت پسند گروہ ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش اور پرتشدد واقعات کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024