• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیری کا عراق پر فرقہ واریت سے بالا تر ہونے پر زور

شائع June 22, 2014
امریکی وزیر خارجہ جان کیری، فائل فوٹو۔۔۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری، فائل فوٹو۔۔۔

قائرہ: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کو مصر کے غیر اعلانیہ دورے پرعراق پر فرقہ وارانہ بنیادوں سے بالا تر ہونے پر زور دیا ہے، اور ساتھ ہی کہا ہے کہ 'واشنگٹن عراقی بحران کا ذمہ دار نہیں ہے'۔

کیری سفارتی مشن پر قاہرہ پہنچے، تاہم انہوں نے عراقی بحران پر بھی بات چیت کی جہاں مذہبی شدت پسندوں نے عراق کے مزید حصوں پر قبضہ کر لیا ہے جس پر دنیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'آئی ایس آئی ایل جو تشدد اور جبر کا نظریہ رکھتی ہے، عراق کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام خطے کے لیے خطرہ ہے'۔

کیری نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ ایک نازک لمحہ ہے لہذا ہم عراقی رہنماؤں سے کہتے ہیں کہ فرقہ واریت سے گریز کریں اور اس مسئلے پر تمام لوگوں سے بات چیت کریں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا عراق میں قیادت کی تبدیلی کے لیے کوشش نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ عراق کے عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنی قیادت منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا لیبیا اور عراق کی صورتحال کا ذمہ دار نہیں ہے۔

کیری نے کہا کہ امریکا نے عراقیوں کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے خون بہایا ہے اور سخت محنت کی ہے، لیکن آئی ایس آئی ایل نے شامی سرحد پار کر کے سازش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024