• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ایم کیو ایم کا طاہر القادری کو گرفتار کرنے پر احتجاج کا اعلان

شائع June 21, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

کراچی/لاہور: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کو گرفتار کرنے کی صورت میں شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گنول نے کہا کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کا اندازِ حکومت جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو طاہر القادری کی گرفتاری کے احکامات واپس لے لینے چاہئیں۔

گنبول نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جانا چاہئیے اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو بھی اس کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہئیے۔

دوسری جانب، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن واقعے پر عدالتی کمیشن اُس وقت تک انصاف فراہم نہیں کر سکتا جب تک شریف برادران اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔

ہفتے کو لاہور پریس کلب کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ طاہر القادری 23 جون کو پاکستان پہنچیں گے۔

'اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان مسلم لیگ (ق) سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف ہوں گے'۔

انھوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر درحقیقت خود کو بچایا ہے۔

پرویز الہیٰ نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جعلی پولیس مقابلے کروانے کی عادت ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کو غیر قانونی احکامات کی بجا آوری نہیں کرنی چاہئیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

riaz bangash Jun 22, 2014 06:46am
comming tahir ul qadri on 23rd june to pakistan all oposition will be take a collective stance againste pml n govt.it will be tough time for present govt.**strong text**

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024