• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نواز، شہباز شریف سمیت 21 کیخلاف مقدمے کی درخواست

شائع June 19, 2014
اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔
اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جمعرات کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی حمزہ شریف سمیت اکیس افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے منگل کو پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم نوافراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق منہاج القرآن کے وفد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، وزیر قانون رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عابد شیر علی، سعد رفیق، سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا جبار، سابق ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز اور گلو بٹ سمیت اکیس افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کا نام ایف آئی آر سے عدم ثبوت پر خارج کر دیا گیا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Jun 19, 2014 11:15pm
طاہرالقادری عالمی طاقتوں کا مہرہ ھے جس کو استعمال کرکے وہ اس حطے میں ان کے زریعے ایک اور پراکسی وار کھیلنا چاہتے ھیں چونکہ موجودہ حکومت اس کھیل کے سامنے رکاوٹ ھے اس لئے وہ پاکستان میں اپنی مرضی کی تبدیلی چاہتی ھیں اس لئےطاہرالقادری کو آگے کردیا ھے اور انکے ساتھ مقامی حمایت بھی شامل حال ھے جو جمہوریت دشمن ھیں لاہور کا واقعہ اس کی ایک کڑی تھی اور عمران کی دھاندلی دھاندلی بھی اس کھیل کا حصہ ھے اس کھیل میں وقار والے بھی کھیل رہے ھیں اور‏‏ ‏لندن‏ ‏ ‏منی‏ ‏لانڈرنگ‏ ‏وال‏ا‏ ‏‏ ‏بھی‏ ‏ اس کھیل کو ھم سب مل کر ناکام بناسکتے ھے
Mansour Haidar Raja Jun 20, 2014 09:38am
اس ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جاے& وہ کم ہے .. اور اس پوری کاروایی میں گلو بٹ والا پہلو زیادہ توجہ کا مستحق ہے اس وقت صورت حال یہ ہے گلو بٹ مقدمے کا سب سے اہم گواہ ہے اور اس کی اپنی زندگی خطرے میں ہے کیونکہ اگر اس نے میڈیا کے سامنے منہ کھول دیا تو زیادہ بڑا بحران کھڑا ہو جائے گا ۔ اور اتفاق دیکھیے کہ پچھلی بار بھی میاں نواز شریف کو ضیا الدین بت والا فیصل مہنگا پڑا تھا اور اس بار بھی گلو بٹ شریف برادران کے گلے پڑ چکا ہے ؟
Mansour Haidar Raja Jun 20, 2014 09:46am
@Israr Muhammad: طاہر القادری کی پوری زندگی ایک کھلی کتاب کی ماند ہے اور اس کا ہر ہر صفحہ اس وقت میڈیا پر موجود ہے .. کرپشن اور اقربا پروری کے ساتھ ساتھ سماجی ڈھانچوں کی مکمل تباہی کی ذمہ دار یہ سیاسی حکومتیں گلو بٹ جیسے بے شمار قلم کے بٹوں کو بھی اپنی صفوں میں شامل کر چکی ہیں.. ان حالات میں کسی غیر ملکی ایجنڈے کی جڑوں کو ان سیاسی حکمرانوں کے محلات میں دیکھنے کی ضرورت ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024