• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو ہلاک

شائع June 13, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا۔

پولیس سپریٹنڈنٹ عمران قریشی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پیش آیا جہاں پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا فائرنگ کا نشانہ بننے والا پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو راہگیر بھی فائرنگ کی ذد میں آکر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ان میں سے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ابتدائی طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد پشتون آباد میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024