• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

قوم پرست بلوچ رہنما نواب خیر بخش مری انتقال کر گئے

شائع June 10, 2014 اپ ڈیٹ June 11, 2014
نواب خیر بخش مری مقتول پیپلز پارٹی رہنما اور پاکستان کی سابق وزیر اعظم، بے نظیر بھٹو کے ساتھ  - فائل فوٹو۔۔۔
نواب خیر بخش مری مقتول پیپلز پارٹی رہنما اور پاکستان کی سابق وزیر اعظم، بے نظیر بھٹو کے ساتھ - فائل فوٹو۔۔۔

کوئٹہ: بلوچستان کے قوم پرست رہنما اور بزرگ سیاستدان نواب خیربخش مری طویل علالت کے بعد منگل رات گئے کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔

نواب خیربخش مری کو برین ہیمرج ہوگیا تھا اور وہ تین دن سے کراچی میں لیاقت نیشنل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔

مری کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبرلیشن آرمی (بی ایل اے) کے رہنما تھے اور بلوچستان میں 1970 کی بغاوت کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

کابل میں بائیں بازو کی حکومت کے زوال کے بعد جلا وطنی میں کئی سال گزارنے کے بعد وہ پاکستان واپس آ گئے تھے۔

انہوں نے چھ بیٹوں، بلوچ مری، جنگیز مری، حربیار مری، گزین مری، حمزہ مری اور مہران مری کو سوگوار چھوڑا ہے۔

خیر بخش مری کے بڑے بیٹے نواب بلوچ مری 2007 میں پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان میں مبینہ نیٹو فورسز کی طرف سے ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024