• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خودکش حملہ آور کی شناخت نادرا کے ریکارڈ سے نہ ہوسکی

شائع June 6, 2014
خودکش حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی، جس میں سوار دو فوجی افسر ہلاک ہوگئے تھے۔ —. فائل فوٹو وہائٹ اسٹار
خودکش حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی، جس میں سوار دو فوجی افسر ہلاک ہوگئے تھے۔ —. فائل فوٹو وہائٹ اسٹار

راولپنڈی: بدھ کے روز ہونے والے خود کش حملے میں پولیس کی ایک تفتیشی ٹیم کو حملہ آور کی شناخت کے سلسلے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے کوئی مدد نہیں مل سکی۔

بدھ کی صبح راولپنڈی اور فتح جنگ جنکشن کی ریلوے کراسنگ پر اس خودکش بمبار نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑا دیا تھا،جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو کرنل اور تین عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

دیگر شہادتوں کے علاوہ پولیس نے انگلیاں اور سر جائے وقوعہ سے اکھٹا کیا تھا، جن کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ یہ اعضاء حملہ آور کے ہیں۔ پولیس نے اس کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر نادرا کو تصدیق کے لیے بھیجی تھی۔

ضلع اٹک کے پولیس آفیسر اسرار عباسی نے ڈان کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کی نادرا کے ریکارڈ سے شناخت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ یہ مشتبہ فرد وسطی ایشیا کی ریاستوں سے تعلق رکھتا تھا۔‘‘

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ان میں سے ایک زخمی کو ہوش آگیا تھا۔ مجھے امید ہے کہ دوسرا شدید زخمی بھی بچ جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024