• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'الطاف حسین کو کچھ ہوا تو معاملات سنبھالنا مشکل'

شائع June 4, 2014
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار  فائل فوٹو۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک حکومت برطانوی حکام سے قائد الطاف حسین کی حفاظت کی ضمانت نہیں حاصل کرتی احتجاج جاری رہے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت الطاف حسین کی صحت کے حوالے تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد پر کوئی الزام نہیں ہے انہیں بغیر الزامات کے حراست میں رکھنا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

فاروق ستار نے دعوی کیا کہ برطانیہ میں کسی بھی شخص کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

.انہوں نے الطاف حسین کی ضمانت کی درخواست کے مسترد ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ الطاف حسین کے وکلا آج ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کے اعلٰی اہم سیاسی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے بھی اپنی مکمل حمایت کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانوی حکام سے الطاف حسین کی حفاظت کی ضمانت لے اور اگر ایم کیو ایم کے قائد کے ساتھ کچھ ہوا تو معاملات کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت یا تو مقدمہ قائم کرے یا ایم کیوایم کی جانب سے فراہم کیے گئے ثبوتوں پر کیس ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ کے پاس کراچی کے ڈونرز موجود ہیں جو خود عدالت جا کرگواہی دیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Anwar Amjad Jun 04, 2014 10:45pm
Akhir Karachi walon ne kiya qusoor kia hai jis ki saza inhain de ja rahi hai? Jo kuch hua hai London main huwa hai. MQM waley wahan jaa kar shor machain. Karachi walon ke sath bahut zulm ho raha hai.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024