• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

'اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال الطاف حسین کی گرفتاری پر منحصر نہیں'

شائع June 3, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری کی اطلاعات کے بعد ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مستقبل کے رحجانات کا کا فیصلہ اس خبر کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا۔

متحدہ کے قائد کی گرفتاری کی خبر کے ساتھ ہی کے ایس سی 100انڈیکس 800 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تھا، تاہم کچھ ہی دیر میں یہ صورتحال معمول پر آنا شروع ہو گئی اور آدھے گھنٹے کے اندر کاروباری حجم جو کہ 111 ملین شیئرز پر آگیا تھا واپس 185ملین شیئرز پر پہنچ گیا۔

مشہور تاجر اور تجزیہ نگار عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال،الطاف حسین کی گرفتاری کے بجائے بجٹ پر منحصر ہے اور ان کے خیال میں آئندہ دنوں میں کیپیٹل مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جائے گا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سابق ڈائریکٹر ظفر موتی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ میں 800 پوائنٹس کی مندی کا رجحان محض الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد خوف و ہراس کی وجہ سے دیکھنے میں آیا۔

مشہور تجزیہ نگار ثمر اقبال نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا حالیہ رجحان اتنی اہمیت نہیں رکھتا تاہم اگر متحدی قومی موومنٹ نے کوئی سخت رد عمل ظاہر کیا گیا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 2014-15کے بجٹ کا اعلان کیا جانا تھا،لیکن الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد سامنے آنے والے ردعمل کے بعد صرافہ بازار کی صورتحال پر اثر پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024