کرم ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکا، آٹھ افراد ہلاک
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے کی ایک اہم ایجنسی کرم کے علاقے خومتہ میں ایک گاڑی سڑک کے ساتھ مشتبہ دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثہ خومتہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں وسطی کرم سے پاراچنار جانے والی مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔
دھماکے سے گاڑی میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گاڑی میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ایجنسی ہیڈکوارٹر کے ذرائع کے مطابق مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا۔
ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صابر حسین کے مطابق چار افراد موقع پر ہلاک ہو ئے، ایک زخمی نے راستے میں دم توڑ دیا جبکہ تین افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
کرم ایجنسی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں خوبصورت ترین اور اہم علاقہ ہے۔ یہاں پر بنگش قبائل کی اکثریت ہے۔
یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں وسطی کرم ایجنسی سے فوجی آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
تبصرے (2) بند ہیں