• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm

چیف آف آرمی اسٹاف چین روانہ

شائع June 2, 2014
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف۔۔۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف۔۔۔

اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پیر کی صبح سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہیں اس دورہ کے دعوت چینی حکام نے دی ہے۔ نور خان ایئر بیس پر سینئر فوجی حکام نے آرمی چیف کو الوداع کیا۔

گزشتہ سال فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد جنرل شریف کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔

اپنے دورہ کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف چین کی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

بات چیت کے دوران پاک چین تعلقات بالخصوص دفاع اور سلامتی کے تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان اور چین کے درمیان قریبی فوجی اور دفاعی تعلقات ہیں اور دونوں ہمسائیوں نے حال ہی میں فوجی مشقیں منعقد کی تھیں۔

خطے میں فوجی حوالے سے اس دورے کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے اور اس کے دوران دونوں اتحادیوں کے درمیان نئے فوجی معاہدوں پر دستخط ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024