پیلے کے بیٹے کو 33 سال قید
برازیل میں فٹبال کے سابق عظیم کھلاڑی پیلے کے بیٹےکو منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے پر 33 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیلین سٹار فٹ بالر پیلے کے بیٹےایڈسن کولبی ڈو نیسی منٹو عرف ایڈینوہ سمیت پانچ افراد کو اس کیس میں سائو پالو کی ایک عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔
ایڈینوہ نے منی لانڈرنگ کے الزمات مسترد کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کے عادی ہیں۔
برازیل کے ایک فٹ بال کلب میں بحیثیت گول کپنگ کوچ فرائض سرانجام دینے والے43 سالہ ایڈینوہ نے سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے کہ 2005 میںبھی انھیں منشیا ت کی اسمگلنگ اور سینٹوزشہر میں ڈرگ مافا سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایڈینوہ کے والد پیلے نے 1958،1962 اور1970کے ورلڈ کپ میں برازیل کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو ایک عظیم فٹبالر کی حیثیت سے منوایا۔
تہتر سالہ پیلےماضی میں اپنے بٹے کو ملنے اکثر جیل جاتےرہیں ہیں۔
"سن 2006 میں پیلے نے کہا تھا کہ "خدا کے حکم سے انصاف ہو گا اور میرے بیٹے کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں۔