• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں دھماکا، چار افراد زخمی

شائع May 31, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کے صنعتی دارالحکومت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں آج علی الصبح ایک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں محمد خان پولیس چوکی کے قریب اس دھماکے کی آواز اس قدر شدید تھی کہ دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارت اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق بم میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، جو ایک گدھا گاڑی میں نصب تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم گدھا گاڑی پر سوار تھا اور محمد خان پولیس چوکی کے قریب گدھا گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ دھماکے سے گدھا ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024