• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

ہندوستان: گجرات میں مسلمانوں اور ہندوؤں میں کشیدگی

شائع May 26, 2014
احمد آباد کے فائر چیفکے مطابق تشدد اس وقت بڑھا جب مشتعل مجمے نے  املاک کو آگ لگائی۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
احمد آباد کے فائر چیفکے مطابق تشدد اس وقت بڑھا جب مشتعل مجمے نے املاک کو آگ لگائی۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔

احمد آباد: ہندوستان کے کی ریاست گجرات میں ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک مرتبہ پھر سے کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ شب گجرات کے اہم شہر احمد آباد میں مشتعل ہجوم نے کئی دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشیدگی مسلمانوں اور ہندوؤں کے گروپوں میں ہوئی جس کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے گولے فائر کیے گئے جس سے چار افراد زخمی ہوئے۔

احمد آباد کے جوائنٹ پولیس کمشنر منوج شاشیدھار نے بتایا کہ پولیس نے تشدد کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں گروپوں میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب ایک شادی کے تقریبات کے دوران دو مختلف برادریوں کے افراد کی کاریں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد دونوں جانب کے لوگوں میں تلخ کلامی ہو گئی تھی تاہم صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کر لیا گیا تھا۔

احمد آباد کے فائر چیف ایم ایس دستور کے مطابق کشیدگی اس وقت بڑھی جب مشتعل مجمے نے عام افراد کی املاک کو آگ لگائی۔

دستور نے بتایا کہ واقعے میں تین دکانیں، ایک منی بس، اور دو گاڑیاں جل گئیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024