• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سبسڈیز میں سختی سے کمی کا منصوبہ

شائع May 24, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: بین الاقوامی معاہدے کے تحت حکومت نے فیصلہ آئندہ بجٹ میں سختی کے ساتھ سبسڈیز کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اس مہینے اگلے سال کے لیے مالیاتی خسارے کا ہدف موجودہ سال کے تخمینے 5.7 فیصد کے برعکس جی ڈی پی کا 4.8 فیصد یعنی 1.63 ٹریلین روپے تک رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

چنانچہ حکومت نے مجموعی طور پر سبسڈیز میں بتیس فیصد سے زیادہ کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو اس سال 338 ارب روپے تھی اور آئندہ سال 229 ارب روپے رہ جائے گی۔

موجودہ سال کے لیے سبسڈی کا ہدف 270 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، لیکن بلوں وصولی کی بدتر صورتحال کی وجہ سے بجلی کے شعبے کی ضروریات بڑھتی گئیں ، اسی لیے حکومت کو اس رقم میں اضافہ کرنا پڑا۔

حکومت آئی ایم کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران سبسڈیز کو تقریباً جی ڈی پی کے 0.4 فیصد جو لگ بھگ 120 ارب روپے کی رقم بنتی ہے، تک لائے گی، اس سلسلے میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے کا اگلہ مرحلہ متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024