• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پنجاب: پی پی 136 پر مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

شائع May 22, 2014
---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

نارووال: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی خان کامیاب ہو گئے ہیں۔

عام انتخابات میں اس حلقے سے شجاعت علی خان کامیاب ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف کے امیدوار کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا اور دوبارہ انتخابات کا حکم دیا۔

ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

نارووال کے اس حلقے میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 584 ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گی ہے اور غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی خان 40 ہزار 295 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا وکیل خان نے 30 ہزار 116 ووٹ حاصل کئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024