• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

مودی کی نواز کو تقریب حلف برادری کیلئے دعوت

شائع May 21, 2014
۔—فائل فوٹو
۔—فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستان کےنو منتخب وزیر اعم نریندر مودی نے اپنی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو دعوت دی ہے۔

مودی چھبیس مئی کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں۔

حالیہ انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کو بتایا کہ مودی نے تقریب میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دوسرے ملکوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔

پارٹی کے ترجمان نرملا سیتھارام کے مطابق، علاقائی تعاون کی جنوبی ایشیائی تنظیم (سارک) ممالک کے تمام رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

شریف نے سولہ مئی کو ہندوستان میں مستقبل کے وزیر اعظم مودی کو ٹیلی فون پر ان کی جماعت کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

انڈیا کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وہ غیر ملکی سربراہان کو خوش آمدید کہنے کی ایک تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اب تک باضابطہ طور پر دعوت نامے نہیں بھیجے گئے۔

انہوں نے اے ایف پی بتایا ' اب تک ہم نے دعوت نامے نہیں بھیجے، ہمیں ایک تجویز موصول ہوئی ہے لیکن ہم اس کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے'۔

کئی سفاتی حلقے امید ظاہر کر رہے ہیں کہ دونوں رہنما پڑوسی ملکوں کے درمیان تناؤ بھرے تعلقات میں مثبت پیش رفت لائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، شریف بی جے پی کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کی بنا پر اس مرتبہ بھی اچھی توقعات رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ 1999 میں شریف کے دوسرے دور حکومت میں واجپائی ایک امن معاہدہ کرنے بس کے ذریعے لاہور آئے تھے۔

دوسری جانب، مودی اپنی انتخابی مہم میں واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ تشدد ختم ہونے تک پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024