• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ افسران کو سزا دی جائے،عمران

شائع May 20, 2014
رائٹرز فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔
رائٹرز فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔

نارووال : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی میں ملوث ہرشخص کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق نارووال میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136میں ضمنی انتخاب کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس حلقہ میں دھاندلی کی تصدیق ہوچکی ہے اور یہ فیصلہ پی ٹی آئی نے نہیں الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ افسران کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران افسران کو دھاندلی کا حصہ نہ بننے کی تنبیہ کی اور کارکنان کو چوکس رہنے کا کہا۔

عمران خان نے کہا کہ اب گیارہ مئی کی طرح خاموش نہیں رہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کو ن لیگ نے 'جم ' کر دھاندلی کی تھی۔

واضح رہے نارووال میں حلقہ پی پی 136سے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل شہزاد کی جیتنے والی سیٹ پر انتخابات کو الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

اس حلقے میں بائیس مئی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024