• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

شائع May 14, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور:پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنس سے متصل پاک افغان سرحدی علاقے میں آج بدھ کی صبح ایک ڈرون حملہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے جب کہ 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ پاک افغان سرحدی علاقے میں ہوا ہے، تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ حملہ افغان علاقے میں ہوا یا پاکستان کی حدود میں ہوا ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی حکام نے بھی ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تاہم، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے سے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر تین میزائل فائر کیے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

خیبر ایجنسی کا یہ علاقہ افغان سرحد سے متصل ہے جہاں پر القاعدہ سے تعلق رہنے والے شدت پسندوں کے علاوہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے شدت پسندوں کی بھی پناہ گاہیں موجودہ ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Jamshid May 14, 2014 10:24am
for your kind information Nazian is a Distract of Nangarhar, Afghanistan, not in khayber agency. so re correct your news.
Jamshid May 14, 2014 11:43am
this is not in khayber agency, this area in Afghanistan. so update your information.
ٓAmir Nawaz Khan May 14, 2014 04:36pm
دہشت گرد اور پاکستان ساتھ ساتھ نہ رہ سکتے ہیں۔دہشت گرد اسلام ،پاکستان اور انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی طور پر پاکستان کے مفاد میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025