• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سندھ کے دو اضلاع میں پراسرار بیماری، ہائی کورٹ کا نوٹس

شائع May 13, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ٹھٹھہ اور سجاول میں پر اسرار بیماری سے اڑتالیس سے زائد بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بچوں کی اموات پر عدالت نے حکومت سندھ، محکمہ صحت اور دیگر فریقین سے چودہ مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

شہری ذوالفقار لانگھا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ٹھٹھہ اور سجاول میں روبیلا نامی بیماری سے سیکڑوں بچے متاثر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بیماری فوری طور پر ویکسینیشن کرکے نہ روکا گیا تو یہ بیماری پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔

تاہم ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ عبدالحفیظ نے دعویٰ کیا تھا کہ غربت، غذائی قلت اور خراب ماحول کی وجہ سے دونوں ضلعے روبیلا وائرس اور خسرہ کا شکار ہوئے۔

اس سے قبل 7 مارچ کو تھرپارکر ضلع میں قحط سالی پر چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024