• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راولپنڈی: آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

شائع May 12, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں آج پیر کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے نسر میں پیش آیا جہاں پر دو افراد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گرتے ہی دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

لاشوں کو کہوٹہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال میں منتقل کردیا گیا، جہاں لواحقین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت شکیل اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔


اسلام آباد میں بارش:


دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے، جس سے موسم بے حد خوشگوار ہوگیا ہے۔

پیر کی علی الصبح بارش کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024