• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: گرفتار ایف بی آئی ایجنٹ کی ضمانت منظور

شائع May 8, 2014
پولیس اہلکار ایف بی آئی کے ایجنٹ کو غیرقانونی اسلحہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے لیے لے جارہے ہیں۔ —. فوٹو اے ایف پی
پولیس اہلکار ایف بی آئی کے ایجنٹ کو غیرقانونی اسلحہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے لیے لے جارہے ہیں۔ —. فوٹو اے ایف پی

کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے جمعرات کو امریکی شہری جوئیل کاکس کی ضمانت 10لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیر کی شام کراچی ایئرپورٹ پر ایف بی آئی ایجنٹ کو چیکنگ کے دوران چھریاں، نائن ایم ایم پستول کی پندرہ گولیاں اور میگزین سمیت دیگر گیجٹس برآمد ہونے پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔

یہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پر سوار ہونے والا تھا۔ اس کی گرفتاری کے چند ہی گھنٹوں کے بعد امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ مشتبہ شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔

واشنگٹن میں امریکی حکام نے تصدیق کی تھی کہ ایف بی آئی کے اس ایجنٹ کا تقرر میامی فیلڈ آفس میں کیا گیا تھا، اور یہ پاکستان میں اپنی عارضی ڈیوٹی پر تھا۔

واشنگٹن سے انور اقبال کی رپورٹ:

امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو بتایا تھا کہ پاکستان میں زیرِحراست شخص ایف بی آئی کا اہلکار ہے اور اس کی پاکستان میں ایک عارضی ڈیوٹی پر تقرری کی گئی تھی۔

ایک نیوز بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے تصدیق کی کہ زیرِحراست اہلکار ایف بی آئی کے لیے کام کرتا ہے اور اس کو اسلام آباد کے سفارتخانے میں ڈیفنس اتاشی کے دفتر میں کام کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے گا۔ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ایف بی آئی کا یہ ایجنٹ بھول گیا تھا کہ بندوق کا بھرا ہوا میگزین اس کے سامان میں موجود ہے اور وہ خود مسلح نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آئی اور دیگر امریکی ایجنسیوں کے ملازمین کو پاکستان میں اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024