• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

سلمان کےلیے بڑا دھچکا

شائع May 6, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار سلمان خان کو اس وقت ایک بڑا دھچکا پہنچا جب 2002 میں سڑک پر حادثے سے متعلق ایک مقدمے میں تین عینی شاہدین نے انہیں شناخت کر لیا۔

منگل کو ایک سیشن کورٹ میں تینوں گواہان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان کو حادثہ میں استعمال ہونے والی گاڑی سے اترتے دیکھاتھا۔

تین گواہان ان زخمیوں میں شامل تھے جنہیں اٹھائیس ستمبر، 2002 میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان کے زیرِ استعمال گاڑی نے روند دیا تھا۔

خیال رہے کہ حالیہ نئی دفعات شامل کیے جانے کے بعد عدالت مقدمے کی دوبارہ سماعت کر رہی ہے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حادثہ کے بعد سلمان گاڑی کی دائیں جانب، اگلے دروازے سے باہر آئے، جبکہ دوسرے کے مطابق، سلمان ڈرائیونگ سیٹ سے اترے تھے۔

ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سلمان گاڑی سے اترے تھے لیکن اسے یاد نہیں کہ وہ کون سے جانب سے گاڑی سے باہر آئے۔

تینوں عینی شاہدین جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے کے سامنے اس بات پر متفق تھے کہ حادثہ کے بعد سلمان گاڑی سے اترے۔ واقعہ کے بعد لوگوں نے انہیں پکڑ رکھا تھا اور سب اونچی آوازوں میں سلمان کو نیچے اترنے کو کہہ رہے تھے۔

'سلمان کو لوگوں نے پکڑ رکھا تھا لیکن ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ایک آدمی نیچے اترا اور خود کو پولیس اہلکار بتایا، جس کے بعد لوگوں نے سلمان کو چھوڑ دیا اوروہ جائے حادثہ سے بھاگ گئے'۔

منگل کو سماعت کے دوران لوگوں سے کھچاکھچ بھرے عدالتی کمرے میں سلمان اور ان کی دو بہنیں بھی موجود تھیں۔

جگاناتھ کنجرالکر کی قیادت میں استغاثہ انیس مئی کو مزید تین عینی شاہدین کے بیانات کا تجزیہ کرے گی۔

استغاثہ کا الزام ہے کہ سلمان نشہ کی حالت میں حادثے میں استعمال ہونے والی ٹویوٹا لینڈ کروزرخود چلا رہے تھے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025