جدید سینما کے ساتھ چلنا وقت کی ضرورت، گلزار
ہندوستان کے نامورسکرین رائٹر اور گیت نگار گلزار نے موجودہ دور کے فلم سازوں کے کام کو سراہتے ہوئے جدید سینما کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے پر زور دیا ہے۔
گلزار کو انڈین سینما کی ترقی میں خدمات کے اعتراف کے طور پر 61 ویں قومی ایوارڈز کی تقریب میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہوں نے این این آئی ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ دور کے فلم ساز بہترین کام کر رہے ہیں۔
'آگے بڑھنے کا درست طریقہ یہی ہے کہ ہم آج کے لوگوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں'۔
گلزار کا کہنا تھا 'اب ہمیں ماضی کا پیچھا چھوڑ کر نئے زمانے کے ساتھ قدم ملانا پڑیں گے'۔
'آپ پیچھے کی طرف تو نہیں جانا چاہتے نا؟ جیسے کہ پچاس سال پہلے سینما کیسے تھا۔کیا آپ وہی کرنا چاہتے ہیں؟'
گلزار کے مطابق، لوگوں کی زندگی بدل جاتی ہے اور وہ پچاس سال آگے چلے جاتے ہیں، تو ایسے میں موسیقی، ردھم ، اور تال بھی وقت کے ساتھ ساتھ بدلنی چاہیئے، یہئ صحیح طریقہ ہے۔
ایوارڈ ملنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے پورے کیرئرہ پر یہ ایوارڈ ملا۔
'اگر آپ نے اتنے برسوں تک کام کیا ہے، تو یہ ایوراڈ آپ کے پورے کام پر دیا جا رہا ہے ناکہ کسی ایک فلم یا گانے پر'۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز